خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے 16

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

تصویر میں ریکٹر اسکیل ریڈنگ دکھائی دے رہی ہے — رائٹرز

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جیو نیوز اطلاع دی

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی۔

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا جب کہ اس کی گہرائی 100 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رات 9 بج کر 13 منٹ پر پشاور، مالاکنڈ، سوات، مردان، صوابی، شانگلہ، بونیر اور باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں